سنجاوی میں لیویز اہلکاروں کی شہادت کے خلاف آل پارٹیز کی اپیل پر مکمل شٹر ڈاون ہڑتال

جمعرات 21 مارچ 2019 18:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) سنجاوی میں لیویز اہلکاروں کی شہادت کے خلاف آل پارٹیز کی اپیل پر مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی تفصیلات کے مطابق جمعرات کو زیارت کی تحصیل سنجاوی میں نا معلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے چھ لیویز اہلکاروں کی شہادت کے خلاف آل پارٹیز کی مشترکہ اپیل پر مکمل شٹر ڈائون ہڑتال رہی اور ہر قسم کے کاروباری مراکز مکمل طور پر بندرہے جبکہ شہر کی فضاء بھی مکمل طور پر سوگوار اور معمولات زندگی معطل رہے شہریوں نے علاقے میں امن کیلئے پر امن ریلی بھی نکالی یاد رہے کہ دہشتگردانہ واقعہ میں دہشتگردوں نے حملہ کر کے 6 لیویز اہلکاروں کا شہید کر کے ان کا اسلحہ بھی لے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :