ہمدرد انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاؤنٹنٹس کے درمیان معاہدے پر دستخط

جمعرات 21 مارچ 2019 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ہمدرد انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاؤنٹنٹس (پپفا) کے درمیان ایک باہمی یادداشت کے معاہدہ پر دستخط ہوئے ہیںجس کے تحت دونوں تعلیمی ادارے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے باہمی اشتراک و تعاون کے ساتھ کام کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک سادہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہمدرد یونیوسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدشبیب الحسن نے کہا کہ باہمی اشتراک کا معاہدہ کثیر المقاصد ہے جس کے تحت دونوں تعلیمی ادارے نہ صرف مشترکہ کانفرنسز، سیمینارز، ورکشاپس اور ٹریننگ پروگراموں کا اہتمام کریں گے بلکہ علمی ریسرچ کے علاوہ پیشہ ورانہ سرٹیفیکٹ کورسز کا بھی انعقاد کریں گے۔

پیفا کے صدر علی لطیف نے اظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا میں طلبأ کو جدید تعلیمی و عملی مہارتوں سے لیس کرنا اور انہیںمناسب ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنا نہایت اہم ہے۔ قبل ازیں پیفا اور ہمدرد یونیورسٹی کے افسران نے مشرکہ طور پر ہمدرد یونیورسٹی کیمپس میں جاری شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے۔ اور بعد ازاں ادارہ ٴ سعید اور کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :