مستونگ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں لائق تحسین ہے،آغامحمودشاہ

لیویز و پولیس سمیت تمام فورسز کے جوانوں کی قربانیوں بدولت آج امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے،رہنما جمعیت علماء اسلام

جمعرات 21 مارچ 2019 18:29

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و ممبرقومی اسمبلی آغامحمودشاہ نے کہاہے کہ مستونگ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں لائق تحسین ہے۔لیویز و پولیس سمیت تمام فورسز کے جوانوں کی قربانیوں بدولت آج امن کا سورج طلوع ہوچکھاہے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز علی کیھتران کی بہترین حکمت عملی اور منجمنٹ سے ایک مختصر مدت میں مستونگ میں امن و امان بحال ہوئی۔

امن و امان کی صورتحال کو ہرصورت میں بحال رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائی جائے۔علاقے سے اسٹریٹ کرائمز اور منشیات جیسے لعنت کے فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی جاری رکھیں۔ضلعی انتظامیہ کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انھوں نے صدر تھانہ ولی کے دورے کے موقع پرمیڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز علی کیھتران نے رکن قومی اسمبلی آغامحمودشاہ کو مستونگ میں امن و امان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مستونگ لیویز فورس کے جوانوں پر مشتمل ’’کوئک رسپانس فورس کا قیام عمل میں لایاگیاہے اب انکی تعداد 15 سے بڑھاکر 35 کردی گئی ہیں۔کیوآر ایف فورس کے جوانوں کوتمام ضروری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں اور اہلکاروں کو مزید تربیت دیں رہے ہیں.رکن قومی اسمبلی آغامحمود شاہ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیوآر ایف فورس کی ٹرینگ و تربیت اور امان و امان کی بحالی کے اقدامات پر اتمینان کااظہار کیا۔

انھوں نے کہاکہ قلات ڈویڑن کے سطح پر حالیہ مشتہرشدہ" کیوآر ایف'فورس کے آسامیاں خوش آئندہ ہے۔اس سے پورے قلات ڈویڑن میں امن و آمان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔