Live Updates

آئی جی پنجاب کی تمام اضلاع میں تعینات ایس پی کمپلینٹس کو تمام شکایات ایک ہفتہ کے اندر حل کرنے کی ہدایات

پنجاب کے تمام اضلاع میں ایس پی کمپلینٹ کو تعینات کرنے سے بے گناہوں کے خلاف جھوٹے مقدمات میں کمی ہو گی

جمعرات 21 مارچ 2019 18:29

آئی جی پنجاب کی تمام اضلاع میں تعینات ایس پی کمپلینٹس کو تمام شکایات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پرعوام کے لیے بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اضلاع میں تعینات کیے جانے والے ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفیسرز دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور لوگوں کو نہ صرف ان کے مسائل کے حل میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے بلکہ ان کے قیمتی وقت اور پیسے کو بھی بچانے میں مدد مل رہی ہے۔

پنجاب کے تمام اضلاع میں CrPc 22-A/22-Bکے تحت ایس پی کمپلینٹ کو تعینات کرنے سے بے گناہوں کے خلاف جھوٹے مقدمات میں کمی ہو گی ۔ایس پی کمپلینٹ کی معاونت سے باقاعدہ انکوائری اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی مقدمات کا اندراج ہو گا جس سے معصوم شہریوں کوجھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کے واقعات کے ساتھ ساتھ تھانوںکی سطح پر اختیارات سے تجاوز کے واقعات میں بھی کمی واقع ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صرف گزشتہ 8 ہفتوں میںڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفس کی سطح پر صوبے بھر میں صرف پراپرٹی کے معاملات میں 1021مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ جن میںسے 555نامزد جبکہ 466نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ لا ء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان نے 2018 میں پولیس ریفارمز کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے گزشتہ ماہ اعلیٰ عدلیہ کے زیر اہتمام پولیس ریفارمز سے متعلق منعقد ہونے والے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کیں جن کی روشنی میں یہ بات سامنے آئی کہ عدالتوں میں بہت زیادہ کیسز اختیارات کے ناجائز استعمال یا لاپروائی کی شکایات پر مبنی ہوتے ہیں لہذااس صورت حال کے پیش نظر صوبے کے تمام اضلاع میںڈی ایس پی اور ایس پی رینک کے دیانت دار آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ہر افسرپولیس کے خلاف عوامی شکایات سن کر میرٹ پرشفاف انداز میں فوری قانونی کاروائی عمل میں لانے کے ذمہ دار ہیں۔

اس سے نہ صرف عدالتوں کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچے گا بلکہ سائل کو بروقت انصاف کی فراہمی میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑے گا۔ اس سلسلے میں جن آفیسرز کو تعینات کیا گیا ہے ان میںاطہر وحید لاہور، سلیم احمد وڑائچ شیخوپورہ ،سید غضنفر علی شاہ قصور، حسن افضل ننکانہ صاحب، وقار شعیب انور گوجرانولہ ، امجد محمود قریشی گجرات، سید عون محمد سیالکوٹ، سائرہ بانو نارووال، طاہر مجید خان منڈی بہاؤالدین ، محمد خالد حافظ آباد، سید علی اکبر شاہ راولپنڈی، شاہد صدیقی جہلم ، اظہر شبیر خان اٹک، عصر علی چکوال، محمد عثمان سرگودھا ، نگہت فردوس خوشاب ،سعیداللہ خان میانوالی ،محمد اکرم خان نیاز بھکر ، سید ندیم عباس فیصل آباد ، محمد امتیاز محمود جھنگ ، ممتازصحرائی چنیوٹ ،فارق احمد ہندل ٹوبہ ٹیک سنگھ ،شاہدہ نورین ساہیوال، شاکر احمد شاہد اوکاڑہ ،سید محمد عباس پاکپتن، توصیف حیدر ملتان ، فیض احمدخانیوال ، جلیل عمران خان وہاڑی،محمد عظیم لودھراں،محمد سلیم خان نیازی بہاولپور، نعیم الحسن بہاولنگر،محمد اشرف رحیم یار خان ،طاہر مصطفیٰ ڈیرہ غازی خان، غلام مصطفی پہوڑ مظفر گڑھ، اعجاز احمد لیہ اور مجاہد اقبال راجن پور شامل ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات