ْ یوم آزاد ی یوتھ سپو رٹس فیسٹول کے سلسلے میں کرکٹ کے مقابلے ممتاز سٹیڈیم میں شروع ہوگئے

جمعرات 21 مارچ 2019 18:30

ْ یوم آزاد ی یوتھ سپو رٹس فیسٹول کے سلسلے میں کرکٹ کے مقابلے ممتاز ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) یوم آزاد ی یوتھ سپو رٹس فیسٹول کے سلسلے میں کرکٹ کے مقابلے ممتاز سٹیڈیم میں شروع ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کرکٹ کے افتتاحی میچ میں ایم سی اے سٹارز کی ٹیم نے ایم سی اے سٹی کو22 رنز سے شکست دیدی ، پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سینئر نائب صدر ملک فرمان علی نے باضابطہ افتتاح کیا ، اس موقع پر ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور کے جی ایم فرسٹ کلاس کرکٹر فواد علی ،ممتاز خان ،اسفندیار لیول ٹو کوچ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، ملک کرکٹ اکیڈمی کے زیراہتمام کرکٹ کے مقابلے ممتاز کرکٹ گرائونڈ چوہ گجر گرائونڈ میں شروع ہوئے جس میں ملک کرکٹ اکیڈمی کے چھ مختلف ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، ایم سی اے سٹار 202 رنز بنائے کامران50 ، ہاشم 35 ، حمزہ 50 اسامہ 30 ، سٹی کی طرف سے عالمگیر نے چار ، جابر نے تین ، وصال نے ایک فیصل نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ جواب میں سٹی کی ٹیم 180 رنز پر آئوٹ ہوگئی ، جلال 35 ، وسیم 30 ، بلال 30 ، یاسر 25 رنز کے ساتھ نمایاں سکوررہے ، عرفان نے چار، احمد تین وکٹوں کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، اس موقع پر ملک فرمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کرکٹ اکیڈمی نے ہمیشہ کرکٹ کے فروغ میں اہم رول ادا کیاہے یہی وجہ ہے کہ ملک کرکٹ اکیڈمی خیبر پختونخوا کی واحد اکیڈمی ہے جنہوں نے کئی نیشنل وانٹر نیشنل کھلاڑی پیدا کئے اور انشاء الله یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :