جامعہ کراچی، ایم اے سال آخرپرائیوٹ اسلامک اسٹڈیز سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان

جمعرات 21 مارچ 2019 18:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق ایم اے سال آخرپرائیوٹ اسلامک اسٹڈیز سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق حافظہ سمیّہ الیاس بنت محمد الیاس سیٹ نمبر433728 نے 790 نمبرز کے ساتھ پہلی،سحر فاطمہ بنت محمد اشرف سیٹ نمبر433864 نے 775 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ حافظہ اقصیٰ توفیق بنت محمد توفیق گل محمد سیٹ نمبر433720 نے 773 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 616 طلباوطالبات شریک ہوئے،298 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 171 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 76.14 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :