پانچ افراد کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کے معاملے پر شہباز شریف کی بریت کیخلاف اپیل خارج

لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے بری کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا

جمعرات 21 مارچ 2019 19:09

پانچ افراد کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کے معاملے پر شہباز شریف کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سبزہ زار میں پانچ افراد کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کے معاملے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بریت کے خلاف اپیل خارج کر دی ۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کے ایماء پر پانچ افراد کو پولیس مقابلہ میں ہلاک کرنے کا معاملے پر اپیل کی سماعت کی ۔عدالت نے شہباز شریف کی بریت کے خلاف اپیل خارج کردی ۔دورکنی بنچ نے شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے بری کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔