کراچی، ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس ایف بھی آر کی ہدایت پر مختلف گاڑیوں کی نیلامی

ٹویوٹا لینڈ کروزر، ٹویوٹا کرائون، مرسڈیز، بی ایم ڈبلیو و دیگر کانیلام 25 مارچ کو ہوگا

جمعرات 21 مارچ 2019 19:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ایف بھی آر کراچی کی ہدایت پر مختلف گاڑیوں کی نیلامی 25 مارچ 2019 کو ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی جی کی ہدایت پر C-81 بلاک 6 پی ای سی ایچ ایس کراچی میں صبح 10 بجے ٹویوٹا کرائون، بی ایم ڈبلیو کار ، مرسڈیز کار، مرسڈیز بینز کار، ٹویوٹا پریمیو، نسان مارچ کار، ٹویوٹا ایکوا کار، ٹویوٹا سرف جیپ، ٹویوٹا وٹز کار و دیگر کا آکشن کسٹم آکشن رول 2001 کے مطابق جیسا ہے جہاں ہے کی بنیاد پر ہوگا کامیاب بولی دہندگان 25 پرنسٹ رقم آکشن دفتر میں جمع کرائیں گے جبکہ بقایا 75 فیصد رقم 10 فیصد انکم ٹیکس کے ساتھ 7 دن میں جمع کروائی جا سکتی ہے گاڑیوں کا معائنہ ڈی آئی ٹی اسٹیٹ ویئر ہائوس سائٹ ڈویڑن میں کیا جا سکتا ہے جبکہ ڈی آئی ٹی پی اے آکشن یا گورنمنٹ آکشن انٹر پرائزز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

موبائل نمبر : 0300-9295249 اور 111-025-32261

متعلقہ عنوان :