تھرکول پروجیکٹ سندھ حکومت کا اہم سنگ میل ہے،بیرسٹر مر تضی وہا ب

پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی اور سندھ حکومت اچھی خبریں عوام کو دے رہے ہیں،لیکن ہما ر ی قیا دت کو جعلی مقدمات میں پھنسا یا سجا رہا ہے ،صو با ئی مشیر اطلا عا ت

جمعرات 21 مارچ 2019 19:13

تھرکول پروجیکٹ سندھ حکومت کا اہم سنگ میل ہے،بیرسٹر مر تضی وہا ب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) صو با ئی مشیراطلاعات سندھ مرتضی وہاب کہ تھرکول پروجیکٹ سندھ حکومت کا اہم سنگ میل ہے ،ہم نے انیس مارچ کوبجلی کی پیدوار کا پہلا مرحلہ عبور کرلیا ہے۔اپریل کے پہلے ہفتے میں دوسرے پاور پلانٹ سے بجلی حاصل کی جائے گی ۔یہ با ت انہو ں نے برو ز جمعرا ت سندھ اسمبلی میں میڈیا کارنر پر بات چیت کرتے ہو ئے کہی ۔

انہو ں نے کہا کہ مارچ 2019 پاکستانیوں کو ہمیشہ یاد رہے گا کیو نکہ اس تا ر یخ کو 330 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو منتقل کردی گئی ۔ انہو ں نے کہا کہ جو خواب بی بی شہیدنے دیکھا وہ آج پورا ہوگیا ۔ تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا عمل شروع ہوگیا۔انہو ں نے کہا کہ اس کارنامے پر وہ پاکستان کو سندھ حکومت کی جانب سے مبارکباد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ تھر کا کوئلہ اس کوالٹی کا ہے جس سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے جبکہ اس عمل سے بجلی کی کمی پر قابو پایا جاسکے گا۔

بلاول بھٹو زر دا ر ی دس اپریل کو تھر پہنچ کر اس منصوبے کا با قا عدہ افتتا ح کریں گے۔ صوبا ئی مشیر نے کہا کہ جہاں پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی اور سندھ حکومت اچھی خبریں عوام کو دے رہے ہیںلیکن اس کے بدلے میں ہمیں وفا ق کی جا نب سے مثبت جوا ب نہیں مل رہا ہے جبکہ ہماری قیا دت کو بے بنیا د اورجعلی مقد ما ت میں پھنسایا جارہا ہے۔ہمارے کارکنان پارٹی لیڈر شپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہمارے کارکنان پر پولیس گردی کی جارہی ہے ان کو زدوکوب کیا جارہا ہے ہراساں کیا جا رہا ہے جیلوں اور قید خا نو ں میں منتقل کیا جا رہا ہے اور یہ کسی جمہوریت ہے احتجاج کرنا ہمارا قانونی اور آئینی حق اور یہ حق کوئی بھی وفاقی حکومت ہم سے نہیں چھین سکتی۔

کارکنوں پر پولیس گردی کر کے پاکستان کی ایک بڑے سیاسی پارٹی کو کیا پیغام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ہما رے کارکنان کو گرفتار کیا گیا اور ان پر مقدمات در ج کئے جا رہے ہیں ۔ہمارا وزیر اعظم اور صدر پاکستان پی ٹی وی پر حملے میں ملوث ہیں اور اب جب انہیں اقتدار ملا تو ہمارے کارکنان کو احتجاج کرنے نہیں دے رہے۔ بیرسٹر مر تضی وہا ب نے کہا کہ خان صاحب کو اپنی لیے استثنی کی درخواست نہیں دینی چاہیے۔