پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری ، سرمایہ کاروںکو 40ارب70کروڑ23لاکھ روپے سے زائدکا نقصان

جمعرات 21 مارچ 2019 19:13

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری ، سرمایہ کاروںکو 40ارب70کروڑ23لاکھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںجمعرات کوبھی مندی کا تسلسل برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید163.04پوائنٹس کی کمی سے 38384.72پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث 60.11فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروںکو 40ارب70کروڑ23لاکھ روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورحکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،توانائی،سیمنٹ اورکیمکلزسیکٹرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکے نچلی سطح پر آئی قیمتوں پر خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس 38593پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن بعد ازاں حصص فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مندی کے اثرات لوٹ آئے اور انڈیکس 38202پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے بہتری آئی لیکن مندی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 163.04پوائنٹس کی کمی سے 38384.72پوائنٹس پر بندہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس74.48پوائنٹس کمی سی18118.72پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 460.53پوائنٹس کمی سی62478.25پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس143.30پوائنٹس کمی سی28101پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر336کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی202کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،202کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں 40ارب70کروڑ23لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر78کھرب19ارب19کروڑ15لاکھ روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر8کروڑ13لاکھ 50ہزارشیئرزکاکاروبارہواجوبدھ کی نسبت 17لاکھ 33ہزارشیئرزکم ہیں۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 60.99روپے اضافے سی1859.99روپے اورپاک آکسیجن کے حصص کی قیمت11.85روپے اضافے سے 248.86روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی فلپ موریس کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 188.81روپے کمی سی3587.44روپے اورمری پٹرولیم کے حصص کی قیمت42.76روپے کمی سی1247.54روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب، پاک الیکٹران،حب پاور کمپنی ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،سوئی ناردرن گیس کمپنی ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،عائشہ اسٹیل مل ،مغل آئرن اور دیوان سیمنٹ کے حصص سرفہرست رہے ۔