خوش رہنے والے شہریوں کی عالمی فہرست میں بھارت کی سات درجے تنزلی

جمہوریت کا دعویدار بھارت پاکستان ،چین، بنگلہ دیش سے بھی پیچھے،فن لینڈ کے شہر ی سب سے زیادہ پرسکون اورخوش باش قرار

جمعرات 21 مارچ 2019 19:36

خوش رہنے والے شہریوں کی عالمی فہرست میں بھارت کی سات درجے تنزلی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) خوش رہنے والے شہریوں کی عالمی فہرست میں بھارت کی سات درجے تنزلی ہوئی ہے ،جمہوریت کا دعویدار بھارت پاکستان اورچین سے بھی پیچھے رہ گیا،دنیا میں سب سے زیادہ اپنی زندگی سے ناخوش لوگ جنوبی سواڈان کے ہیں ،155ممالک کی فہرست میں سب سے آخرپر ہیںجبکہ پاکستان 67،چین 93اوربنگلہ دیش 125،افغانستان 154جبکہ امریکا 19ویں نمبر پر ہے،دنیا بھر میں سب سے زیادہ پرسکون اورخوش باش رہنے والی قوم فن لینڈ کی ہے جس کے بعد ڈنمارک،ناروے،آئس لینڈ اورنیدرلینڈ کا نمبر آتا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے نے دنیا بھر کے 155ممالک کا سروے کیا اورجاری رپورٹ میں بتایاکہ خوش رہنے والے شہریوں کی عالمی فہرست میں بھارت کی سات درجے تنزلی ہوئی ہے ،جمہوریت کا دعویدار بھارت پاکستان اورچین سے بھی پیچھے رہ گیاہے،اورعالمی فہرست میں 140نمبرپر ہے جبکہ یہی ملک 2018میں 133ویں نمبر پر تھا،رپورٹ کے مطابق پاکستان 67،چین 93اوربنگلہ دیش 125،افغانستان 154جبکہ امریکا 19ویں نمبر پر ہے،دنیا بھر میں سب سے زیادہ پرسکون اورخوش باش رہنے والی قوم فن لینڈ کی ہے جس کے بعد ڈنمارک،ناروے،آئس لینڈ اورنیدرلینڈ کا نمبر آتا ہے،دنیا میں سب سے زیادہ اپنی زندگی سے ناخوش لوگ جنوبی سواڈان کے ہیں ،155ممالک کی فہرست میں سب سے آخرپر ہیں،جس کے بعد بالترتیب افغانستان،تنزانیہ اورروانڈا کا نمبر آتا ہے۔