پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کی جانب سے تحریکِ پاکستان / اسکاؤٹ کوئز مقابلہ 23 مارچ کو ہوگا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 21 مارچ 2019 19:24

پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے چیئرمین سید عاصم علی قادری نے اعلان کیا ہے کہ بوتراب اسکاؤٹس گروپ کے اشتراک سے یوم پاکستان اور عالمی یوم اسکاؤٹ کی مناسبت سے ایک کوئز مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ کوئز مقابلہ 23 مارچ 2019 کو دن 2 بجے صدیق میمن اسکائوٹ آڈیٹوریم، سندھ بوائز اسکائوٹ ایسوسی ایشن صوبائی ہیڈ کوارٹر، دین محمد وفائی روڈ کراچی، بالمقابل کراچی آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا۔

یہ کوئز مقابلہ تحریک پاکستان (1857 سے قیام پاکستان 1947 تک) اور اسکاؤٹنگ تحریک کے سوالات پر مشتمل ہوگا۔ مقابلے میں ہر تعلیمی ادارے اور اسکاؤٹنگ گروپ سے دو افراد پر مشتمل ایک ٹیم حصہ لے سکے گی۔ جونیئر اور سینئر کیٹگریز میں اول، دوم اور سوم پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس پیش کیے جائیں گے۔