Live Updates

کارکنوں پر تشددکی مذمت، سلیکٹڈ وزیراعظم اور حکومت سیاسی کارکنان کی وقعت کیا جانے‘ پرویز ملک

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے معیشت کو پنکچر اور اقتصادی بدحالی کا شکار بھکاری بنانے وزیر اعظم ہے‘ خواجہ عمران

جمعرات 21 مارچ 2019 19:52

کارکنوں پر تشددکی مذمت، سلیکٹڈ وزیراعظم اور حکومت سیاسی کارکنان کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔ سیاسی کارکن جمہوریت کا اثاثہ ہیں لیکن سلیکٹڈ حکومت کیا جانے سیاسی کارکن کیا ہوتا ہی سلیکٹڈ وزیراعظم اور حکومت سیاسی کارکنان کی عزت اور وقعت کیا جانے۔

انہوں نے کہاکہ منتخب حکومت کے خلاف دھرنا دینے، پارلیمنٹ، سرکاری عمارتوں پر حملے پر کب معافی مانگیں گی ، ملک کو اقتصادی بدحالی کا شکار کیا اور دنیا میں پاکستان کو دوبارہ بھکاری بنایا، وہ مزے سے ایوان وزیراعظم میں بیٹھا ہوا ہے۔ یہ تماشہ پوری قوم دیکھ رہی ہے لیکن اس سے ہمارے قدموں میں کوئی لرزش نہیں آئی، ہمیں معلوم ہے کہ پی ٹی آئی عوام کا انتخاب نہیں تھی اور عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہے، منتخب وزیراعظم نہیں، یہ مصنوعی بندوبست زیادہ دیرتک نہیں چلے گا اور بالآخر عوام کی رائے اور مینڈیٹ ہی جیتے گا جس کے بعد مسلم لیگ ن دوبارہ اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقوںمیں رہنماں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک،غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز، سعدیہ تیمور،میاںمرغوب،چوہدری،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کومقروض اور بھکاری بنانے کے سوا کچھ نہیں کیاگیا،عوام کی ڈائریکشن مزید خراب کردی گئی ہے،ایک کروڑ نوکریوں کی بات کی گئی تھی اب تک کتنے لوگوں کونوکریاں ملیں حکومت نے میرٹ کا قتل عام کیا ،کوئی معاشی پالیسی نہیں دی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات