محکمہ سپیشلائز ڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کاسنٹرل انڈکشن پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ

جمعرات 21 مارچ 2019 19:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) محکمہ سپیشلائز ڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے سنٹرل انڈکشن پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کیلئے 6رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ کمیٹی پرووائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر اعجاز حسین کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم ، پروفیسر سید اصغر نقی ، پروفیسر راشد محمود ، ڈپٹی سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر ناصر شاکر اور بدر منیر شامل ہیں ۔ کمیٹی دوہفتوں میں پالیسی میں ترمیم کے حوالے سے سفارشات پیش کرے گی ۔کمیٹی کے قیام کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :