آصف علی زرداری کے خلاف ایک اور کیس سامنے آگیا

سابق صدر ایکسائز کے بھی نادہندہ نکلے، دو گاڑیوں کا ٹیکس ادا نہیں کیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 21 مارچ 2019 19:40

آصف علی زرداری کے خلاف ایک اور کیس سامنے آگیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ 2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔ سابق صدر نے اپنی صدارت کے دور میں ملنے والی دو گاڑیوں کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔ نیب نے ایکسائز سے آصف علی زرداری کی گاڑیوں کا ریکارڈ مانگا تو موٹر رجسٹریشن افسر اسلام آباد نے 3گاڑیوں کا ریکارڈ فراہم کیا لیکن دو گاڑیوں کا ریکارڈ خفیہ رکھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق 2011 میں جب آصف علی زرداری پاکستان کے صدر تھے،تب لبیا کے صدر معمر قذافی نے زرداری کو دو گاڑیاں تحفے میں دیں تھیں جو کہ آصف علی زرداری کے نام رجسٹر ہوئیں لیکن ان پر ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔ محکمہ ایکسائز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس ٹی 347 اور ایس ٹی 348 کا ریکارڈ ابھی تک نیب کو فراہم نہیں کیا جاسکا۔

(جاری ہے)

نیب نے ایکسائز سپرنٹنڈنٹ کو طلب کیا لیکن انہوں نے نیب میں پیش ہونے سے انکار کر دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بدھ کے روز نیب میں پیش ہوئے تھے اور انہوں نے مختلف کیسوں کے حوالے سے نیب کے سوالات کے جواب دیے۔ جب آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نیب میں پیش ہوئے تو پی پی پی کے کارکنان نے شدید احتجاج کیا اور پولیس والوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔

جمعرات کے روز بھی آصف علی زرداری نے جمیعتِ علمائِ اسلام(ف) کے راہنما مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی جس مین دونوں راہنماؤں نے حکومت پر شدید تنقید کی۔آصف علی زرداری کو منی لانڈرنگ کے کیسز کا بھی سامنا ہے اس لیے علاوہ بھی ان پر اربوں روپے کی کرمشن کے الزامات ہیں۔ آصسف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور پر بھی نیب میں کئی کیسز چل رہے ہیں۔ اب سابق صدر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ ایکسائز کے بھی نادہندہ بھی ہیں اور انہوں نے 2گاڑیوں کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔