ضلعی انتظامیہ کی جانب سے الحمرا ہال میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

جمعرات 21 مارچ 2019 20:28

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے الحمرا ہال میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت رنگا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے الحمرا ہال میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میںکلین اینڈ گرین سیمینار میں سینیٹر ولید اقبال،ڈی سی لاہور صالحہ سعید ،ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ،معروف فنکار توقیر ناصر نے مہمان خصوصی شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو اویس ملک ،ایڈمن آفیسر پروٹوکول عاصم سلیم ،اسسٹنٹ کمشنررائیونڈ شاہد محبوب اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

کلین اینڈ گرین سیمینار کا انعقاد ڈسٹرکٹ آفیسر تانیہ ملک کی نگرانی میں کیا گیا۔ کلین اینڈ گرین مہم سیمینار میں مختلف سرکاری سکولوں کے بچوں اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ سیمینار میںمختلف سکولوں کے بچوں کی جانب سے کلین اینڈ گرین کی اہمیت کی بارے میں پرفارمنس کی گئیںاورسکولوں کے بچوں نے ملی نغمے بھی تقریب میں پڑھے۔

(جاری ہے)

سینیٹرولید اقبال نے کہا کہ پاکستان کو سر سبز کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم میں بچوں کی شرکت قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کلین اینڈ گرین مہم کا ساتھ دینے پر ننھے بچوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم جس بھرپور انداز سے چل رہی ہے ان میں بچوں کا کردار اہم ہے۔سکولوں کی جانب سے جس طرح کلین اینڈ گرین مہم کو چلایا جارہا ہے جوکہ قابل تعریف ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ رنگا رنگ تقریب میں بچوں کی پرفارمنس کی دیکھ کر خوشی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :