Live Updates

ملائیشین صدر مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ملائیشین صدر یومِ پاکستان کی تقریب میں مہمانِ خصوصی ہوں گے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 21 مارچ 2019 19:49

ملائیشین صدر مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ 2019ء) ملائیشیا کے صدر ڈاکٹر مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ ملائیشین صدر تین دن پاکستان میں رہیں گے۔ مہاتیر محمد نے 22مارچ کو پاکستان پہنچنا تھا لیکن وہ ایک روز پہلے جمعرات کے روز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ملائیشین صدر کا استقبال نور خان ائیر بیس پر وزیر اعظم عمران خان نے کیا۔

انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور 21توموں کی سلامی بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ہ 21 سے 23 مارچ تک دورہ پاکستان کے دوران یوم پاکستان کی تقریبات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے. مطابق دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اپنے قیام کے دوران ملائیشن وزیر اعظم مہاتیر محمد 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے. ڈاکٹر مہاتیر محمد، وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور اس دوران ان کے ہمراہ بڑے کاروباری افراد سمیت اعلیٰ سطح وفد شامل ہوگا. دورے کے دوران ان کی مصروفیات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات اور وزیر اعظم عمران خان سے براہ راست ملاقات میں وفود کی سطح پر بات چیت شامل ہے. دونوں وزرائے اعظم صنعتوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے، جو پاکستان کے آٹو موبائل اور ٹیلی کمیونکیشن سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں. بیان میں کہا گیا کہ ’ملائیشن وزیر اعظم مہاتیر محمد کا دورہ دنوں ممالک کے درمیان موجودہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت دے گا، اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور دفاعی تعلقات کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہوگی. دونوں وزرائے اعظم صنعتوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے، جو پاکستان کے آٹو موبائل اور ٹیلی کمیونکیشن سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں. بیان میں کہا گیا کہ ’ملائیشن وزیر اعظم مہاتیر محمد کا دورہ دنوں ممالک کے درمیان موجودہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت دے گا، اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور دفاعی تعلقات کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہوگی.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات