لاہوریو! تیار ہو؟ PakWheels.com کار میلہ ایک مرتبہ پھر آ رہا ہے آپ کے شہر میں

روشنیوں کے شہر کراچی میں زبردست آغاز لینے کے بعد PakWheels.com کار میلہ ایک مرتبہ پھر لاہور میں آ رہا ہے

جمعرات 21 مارچ 2019 19:58

لاہوریو! تیار ہو؟ PakWheels.com کار میلہ ایک مرتبہ پھر آ رہا ہے آپ کے شہر میں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2019ء) روشنیوں کے شہر کراچی میں زبردست آغاز لینے کے بعد PakWheels.com کار میلہ ایک مرتبہ پھر لاہور میں آ رہا ہے۔ اس لیے اپنے کیلنڈر میں اتوار، 24 مارچ 2019ء کی تاریخ پر نشان لگا لیں۔ ایک مرتبہ پھر مقام ہوگا لبرٹی مارکیٹ پارکنگ۔ یہ ایونٹ صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک منعقد ہوگا۔
ابھی سے جس کا ذکر ہر لب پر ہے، اپنی نوعیت کا یہ انوکھا میلہ عام پاکستانیوں کے لیے گاڑیوں کی خرید و فروخت آسان بنا کر اس کا تجربہ تبدیل کرتا ہے۔


گاڑی فروخت کرنے کے لیے یہاں رجسٹر ہو جائیں https://goo.gl/forms/2cSm3CcApYj250fd2
پاکستان استعمال شدہ گاڑیوں کی بڑی مارکیٹ ہے لیکن کئی لوگوں کو اب بھی اصل استعمال شدہ گاڑی کی خرید و فروخت میں مشکل پیش آتی ہے۔ اس لیے صارفین کی ضروریات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے PakWheels.com خرید و فروخت کے غیر معمولی تجربے کے لے خریداروں اور فروخت کنندگان کو ایک چھت تلے لاتا ہے۔

(جاری ہے)


خریداروں کو انتخاب کےلیے سینکڑوں گاڑیاں ملتی ہیں۔ فروخت کنندگان کو اپنی گاڑی کے لیے درست خریدار کی تلاش کے جھنجھٹ سے چھٹکارا ملتا ہے۔ مزید برآں، یہ آئندہ لاہور کار میلے میں پاک ویلز سرٹیفائیڈ کاروں کی بڑی ورائٹی بھی ہوگی۔
پاک ویلز کار میلہ کے فوائد:
خریداروں کے لیے:
●    فروخت کے لیے سینکڑوں سرٹیفائیڈ اور جانچ شدہ کاریں
●    پاک ویلز سرٹیفائیڈ کاروں کی 30 دن/1000 کلومیٹر وارنٹی
●    صرف اچھی کنڈیشن کی گاڑیوں کو سرٹیفائی کیا جاتا ہے
●    پاک ویلز سرٹیفائیڈ کاروں کی تصدیق شدہ دستاویزات
●    نجی فروخت کنندگان کے لیے گاڑیاں خریدیں
فروخت کنندگان کے لیے
●    گاڑی فروخت کرنے کا بہترین موقع
●    ہزاروں جینوئن خریداروں کی موجودگی
●    پاک ویلز ٹیم گاڑیوں کی آکشن شیٹ کی تصدیق کر سکتی ہے
●    پاک ویلز ٹیم اسی مقام پر گاڑیوں کی جانچ کر سکتی ہے
پاک ویلز سرٹیفائیڈ کارز ہی کیوں؟
یہ پروگرام ماہر ٹیکنیشنز کی جانب سے جدید ترین آلات کی مدد سے گاڑیوں کی جامع انداز میں جانچ کے ذریعے انہیں سرٹیفائی کرتا ہے۔

اگر گاڑی درآمد شدہ ہو تو پاک ویلز اس کی آکشن شیٹ کی تصدیق بھی کرتا ہے۔
ایونٹ کے لیے پاک ویلز کے خصوصی میڈیا پارٹنرز GNN، پاکستان ٹوڈے، اردو پوائنٹ اور سماء FM 107.4 ہیں۔ اسی طرح ایونٹ کے لیے ہمارا ٹریول پارٹنر اوبر ہے اور اسپانسر دبئی اسلامک بینک، یونائیٹڈ موٹرز، گوبیز، روڈ پرنس، آٹو GLYM، ٹرٹل ویکس اور MIB ہیں۔
تو 24 مارچ 2019ء کو اپنی آمد یقینی بنائیں۔