Live Updates

مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان کے دوران خسرو بختیارمہمان داری کے فرائض انجام دیں گے

پلیننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کے وزیر ملائیشین صدر کے دورے کے دوران مشیر مہمان داری ہوں گے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 21 مارچ 2019 20:00

مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان کے دوران خسرو بختیارمہمان داری کے فرائض ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ2019ء) ملائیشیا کے صدر ڈاکٹر مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان کے دوران انکی مہمان نوازی کے فرائض وفاقی وزیر خسرو بختیارانجام دیں گے۔ اس سے پہلے سعودی ولی عہد کے پاکستان دورہ کے موقع پر بھی انہوں نے مہمان داری کے مشیر کے فرائض انجام دیے تھے۔ یاد رہے کہ ملائیشیا کے صدر ڈاکٹر مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ ملائیشین صدر تین دن پاکستان میں رہیں گے۔ملائیشین صدر 21 سے 23 مارچ تک دورہ پاکستان کے دوران یوم پاکستان کی تقریبات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے. ڈاکٹر مہاتیر محمد، وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور اس دوران ان کے ہمراہ بڑے کاروباری افراد سمیت اعلیٰ سطح وفد شامل ہوگا. دورے کے دوران ان کی مصروفیات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات اور وزیر اعظم عمران خان سے براہ راست ملاقات میں وفود کی سطح پر بات چیت شامل ہے. دونوں وزرائے اعظم صنعتوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے، جو پاکستان کے آٹو موبائل اور ٹیلی کمیونکیشن سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں. بیان میں کہا گیا کہ ’ملائیشن وزیر اعظم مہاتیر محمد کا دورہ دنوں ممالک کے درمیان موجودہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت دے گا، اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور دفاعی تعلقات کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہوگی. دونوں وزرائے اعظم صنعتوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

 اس دورے میں مہمانوں کی مہمان نوازی کی ذمہ داری وزیراعظم عمران خان نے پلیننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کے وزیر خسرو پرویز ادا کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات