Live Updates

حکومت کا او اور اے لیول تعلیم نظام ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت ملک بھر میں یکساں تعلیمی نظام رائج کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے، اس سلسلے میں جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے: وزیر تعلیم شفقت محمود

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 مارچ 2019 20:20

حکومت کا او اور اے لیول تعلیم نظام ختم کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2019ء) حکومت کا او اور اے لیول تعلیم نظام ختم کرنے کا فیصلہ، وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ حکومت ملک بھر میں یکساں تعلیمی نظام رائج کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے، اس سلسلے میں جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ حکومت نے او اور اے لیول تعلیم نظام ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ حکومت ملک بھر میں یکساں تعلیمی نظام رائج کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے، اس سلسلے میں جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ آج تک دنیا میں جتنی بھی قوموں نے ترقی کی ہے ان کی بنیاد تعلیم تھی ۔ موجودہ حکومت بھی اسی تناظر میں عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور انشا اللہ تعلیم کے شعبے میں انقلاب لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت یکساں نصاب تعلیم کیلئے بھی کوشاں ہے جس کے ذریعے امیر اور غریب کے بچے کو ایک ہی طرز کی تعلیم میسر آئے گی جس سے دونوں کو آگے بڑھنے کے برابر مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے ہر طرح کے وسائل اور اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات