مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات،موبائل فون سے محروم کر دیا

جمعرات 21 مارچ 2019 20:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) صوبائی دارالحکومت مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوںسے محروم کر دیا، ذرائع کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر مرتضی کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر4لاکھ 90ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے ماڈل ٹاون کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر عمران اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

جبکہ رائیونڈ سٹی کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار شہزاد ڈاکوؤں نے اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپی65ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ چوہنگ کے علاقے میں ڈاکوؤں اشرف اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ 60ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔

(جاری ہے)

گجر پورہ کے علاقے ڈاکوؤںن نے فیاض اور فیملی سی1لاکھ70ہزارروپے نقدی و طلائی زیوراتن۔مغلپورہ میں ڈاکوؤں نے رحمان اور فیملی سے 90ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ شاہدرہ ٹاون کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر بلال سے 70ہزار اور موبائل فون، شفیق آباد سے ڈاکو رضوان سی45ہزار نقدی اور موبائل فون،ہڈیارہ میں شیراز سے ڈاکو گن پوائنٹ پر35ہزار نقدی اور موبائل فون، نولکھا سے ڈاکو گن پوائنٹ پر انجم سی30ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ کاہنہ اور شمالی چھاونی سے گاڑیاں اور اسلام پورہ۔

شادمان اور فیکٹری ایریااور جوہرٹاون کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :