کسٹمز سے کلیئر کنسائنمنٹس میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف

mدرآمدکنندہ کی جانب سے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کی گئی

جمعرات 21 مارچ 2019 20:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلیجنس کراچی نے محکمہ کسٹمز سے کلیئر ہونے والے کنسائنمنٹس میں ریونیو کی بڑے پیمانے پرچوری کا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

درآمدکنندہ کی جانب سے درآمدہ کپڑے کے کنسائنمنٹس کو ایس آراو نمبر1125کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے کلیئرنس حاصل کی گئی اوردرآمدکنندہ کی جانب سے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ میسرزایم اے ٹیکسٹائل کی جانب سے کاٹن بلنڈیڈ فیبرک ،کاٹن پولیئسٹر فیبرک، لیڈیزشرٹنگ اینڈسوٹنگ فیبرک ،کارٹن ،ایمبرائیڈری، پولیئسٹرایمبرائیڈری ،پولیئسٹرپیلی،ویلویٹ فیبرک کا کنسائنمنٹ درآمدکیاگیاجس کی کلیئرنس کے لیے ترغیبی ایس آراو نمبر 1125 سے ناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے 31لاکھ مالیت کے ٹیکسزکی چوری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :