سرینگر‘بھارتی پولیس اہلکارنی3ساتھی اہلکاروں کوقتل کرکے خود کو گولی مار لیتشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل

جمعرات 21 مارچ 2019 20:54

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس اہلکارنے فائرنگ کرکے 3ساتھی اہلکاروں کوقتل کردیااور بعد میں خود کو گولی مار لی ،جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کانسٹیبل کا سرینگر کے کیمپ میں ساتھی اہلکاروں سے جھگڑا ہوا جس پر اہلکار نے فائرنگ کرکے 3 ساتھی اہلکاروں کو قتل کردیا،سی آر پی ایف کانسٹیبل نے بعد میں خود کو بھی گولی مار لی،بھارتی حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔