مقبوضہ کشمیر ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ میں بھارتی فوج نے تلاشی اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا

جمعرات 21 مارچ 2019 20:54

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) مقبوضہ کشمیر کے اضلاع بانڈی پورہ اور بارہمولہ میں بھارتی فوج نے تلاشی اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجیوں نے وہاب بارائے اور بنی یاری کے علاقوں میں گھروں میں گھس کر تلاشی کے نام پر لوگوں کو ہراساں کیا اور انہیں زرد و کوب کا نشانہ بنایا ۔ اس موقع پر بھارتی فوجیوں نے تمام داخلی اور خارجی راستے بھی بند کر کے وسیع پیمانے پر علاقے کا محاصرہ کر لیا ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :