ترکی اور ایران کردستان ورکرز پارٹی کیخلاف آپریشن پر متفق

ًدونوں ملکوں کے وزرائے داخلہ کے نائبین کا مشترکہ کارروائیوں کے موجودہ مرحلے کا خیرمقدم

جمعرات 21 مارچ 2019 20:57

ترکی اور ایران کردستان ورکرز پارٹی کیخلاف آپریشن پر متفق
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) ترکی اور ایران کے فوجی کمانڈروں نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کیخلاف آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز پر ایران نے ترکی کے اس اعلان کو مسترد کر دیا تھا کہ یہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر کردستان ورکرز پارٹی کیخلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ترکی اور ایران دونوں کے وزرائے داخلہ کے نائبین نے اب ان مشترکہ کارروائیوں کے موجودہ مرحلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترکی میں ممنوعہ اور دہشت گرد قرار دی گئی کردستان ورکرز پارٹی کیخلاف یہ اپنی نوعیت کا ایسا پہلا فوجی آپریشن ہے، جس میں دونوں ممالک شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :