میئر کراچی وسیم اختر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کے الیکٹرک کے درمیان متنازعہ امور کو اتفاق

رائے سے طے کرنے کے لئے ون ونڈو آپریشن کے لئے کمیٹی قائم

جمعرات 21 مارچ 2019 21:06

میئر کراچی وسیم اختر کی زیر صدارت  اعلیٰ سطحی بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) میئر کراچی وسیم اختر کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کے الیکٹرک کے درمیان متنازعہ امور کو اتفاق رائے سے طے کرنے کے لئے ون ونڈو آپریشن کے لئے کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ایک ہفتہ کے اندر اندر تمام ریکارڈ کی چھان بین اور دونوں اداروں کے ریکارڈ کو چیک کرنے کے بعد فیصلہ کرے گی کہ کس ادارے کے کتنے بقایاجات ہیں، اجلاس میں میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، مشیر مالیات ڈاکٹر اصغر عباس شیخ، محکمہ جاتی سربراہان، کے الیکٹرک کے چیف آفیسر ڈسٹری بیوشن عامر ضیاء، ڈائریکٹر حیدر علی، بشیر شیخ نے شرکت کی جس میں کے الیکٹرک کے بلدیہ عظمیٰ کراچی پر بقایا جات، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے کے الیکٹرک پر ایم یو سی ٹی بلز اور مختلف جگہوں پر کرایہ کے بقایاجات کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے الیکٹرک کی طرف بقایا جات کا ریکارڈ فراہم کرے گی جبکہ کے الیکٹرک کے ایسے بلز جن کا تعلق کے ایم سی سے نہیں ہے ان تمام امور پر ایک ہفتہ کے اندر اندر فیصلہ کیا جائے گا اور دونوں اداروں کے درمیان متنازعہ امور کو اتفاق رائے سے طے کیا جائے گا۔