کیا لاہور میں کرپشن کے کیسسز ختم ہو گئے ہیں،جسٹس عظمت سعید

احتساب عدالتیں خالی پڑی ہیں، ججز کی تقرریوں کو یقینی بنایا جائے ،درخواست ضمانت کیس میں ریمارکس

جمعرات 21 مارچ 2019 21:09

کیا لاہور میں کرپشن کے کیسسز ختم ہو گئے ہیں،جسٹس عظمت سعید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) سپریم کورٹ میں کرپشن کیس میں ملزم امجد پرویز کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب عدالتیں ججز کی نامزدگیاں نہ ہونے کی وجہ سے خالی پڑی ہوئی ہیں ۔ کیا لاہور میں کرپشن کے کیسسز ختم ہو گئے ہیں ۔ عدالت نے لاہور احتساب عدالت نمبر 1، 2 اور 4 میں ججز کی تقرریاں کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم امجد پرویز کی درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی ۔ اس موقع پر جسٹس عظمت سعید نے لاہور احتساب عدالتوں میں ججز کی عدم تقرری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا لاہور میں کرپشن کے کسسز ختم ہو گئے ہیں ۔ لاہور احتساب عدالتیں ججز کی تقرریاں نہ ہونے سبب خالی پڑی ہیں ۔ لاہور احتساب عدالت نمبر 1، 2 اور 4 میں ججز کی تقرریاں یقینی بنائی جائیں ۔ ۔