پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز یونیورسٹی میں پشتون ثقافت کا رنگا رنگ دن منایا گیا

جمعرات 21 مارچ 2019 21:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز یونیورسٹی میں پشتون ثقافت کا رنگا رنگ دن منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا اور طالبات نے پشتون ثقافت پر مبنی کپڑے زیب تن کئے اور ڈھول کی تھاپ پر طلباء نے رقص کیا۔ اس موقعہ پر کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کور روکنے کے لئے پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔