دھرنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں،حملے کا خطرہ ہے ، ایس پی کینٹ کا فیصل چوک میں لیڈی ہیلتھ ورکروں کے احتجاجی دھرنے کی شرکاء کو انتباہ

جمعرات 21 مارچ 2019 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) ایس پی کینٹ نے فیصل چوک میں منعقدہ لیڈی ہیلتھ ورکروں کے احتجاجی دھرنے کی شرکاء کو خبردار کر دیا ہے کہ ان کے دھرنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں ان کے دھرنے پر حملے کا خطرہ ہے لہٰذا وہ دھرنا فوری فور پر ختم کر دیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایس پی ٹریفک کی اس واررننگ کے باوجود جب دھرنے کی شرکاء لیڈی ہیلتھ ورکروں نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا تو ایس پی کینٹ احتجاجی لیڈی ہیلتھ ورکروں کے دس رکن نمائندہ وفد جس کی قیادت رخسانہ نور کر رہی تھیں کو چار سرکاری گاڑیوں میں سوار کر کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کے ساتھ مذاکرات کی غرض سے ساتھ لے گئے آخری اطلاعات تک لیڈی ہیلتھ ورکروں کے نمائندہ وفد اور ڈی جی ہیلتھ کے درمیان دھرنا ختم کرنے اور لیڈی ہیلتھ ورکروں کے مطالبات پر مذاکرات جاری تھے۔