رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافہ

جمعرات 21 مارچ 2019 21:13

رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔ جس کے مطابق شہر کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس اضافے کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید139 روپے 80 پیسے اور قیمت فروخت 140 روپے 20 پیسے جبکہ انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت 139 روپے 20 پیسے کی سظھ پر دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

اس طرح شہر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 350 روپے فی تولہ اضافہ کر دیا گیا۔ اس اضافے کے ساتھ شہر میں 24 قیراط سونے کی قیمت 69 ہزار 850 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 64 ہزار 9 روپے کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔

متعلقہ عنوان :