بلاول بھٹو کی بریگیڈئیر (ر)اسد منیر کی رہائش گاہ آمد، لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

جمعرات 21 مارچ 2019 21:23

بلاول بھٹو کی بریگیڈئیر (ر)اسد منیر کی رہائش گاہ آمد،  لواحقین سے ہمدردی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق بریگیڈئیر اسد منیر کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

(جاری ہے)

بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر نے نیب کے توہین آمیز سلوک سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی تھی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ بریگیڈیئر اسد منیر کے لواحقین نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس کی وجہ سے اسد منیر نے اقدام خودکشی کیا تھا۔