کور کمانڈر راولپنڈی کا سیاچین کا دورہ ، جوانوں کی تیاری اور حوصلے کو سراہا

جمعرات 21 مارچ 2019 21:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے کہاہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی نے جمعرات کے روز سیاچین کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی نے سیاچین کے دوران کے دوران فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کی تیاری اور حوصلے کو بے حد سراہا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور نے 23 مار چ کی پریڈ کی مناسبت سے ایک اور پروموجاری کر دیاہے اور یہ خصوصی طور پر پاکستانی میڈیا کیلئے ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں نعرہ درج کیا کہ ’’ میڈیا کی آواز ’ پاکستان زندہ باد ‘ جبکہ ویڈیو میں سینئر صحافی حامد میر سمیت کئی دیگر نوجوان صحافیوں نے اپنا پیغام دیتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ہے۔‘‘