مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر ایک اور حملہ، متعدد اہلکار نشانہ بن گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 مارچ 2019 20:38

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر ایک اور حملہ، متعدد اہلکار نشانہ بن ..
سری نگر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ 2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر ایک اور حملہ، متعدد اہلکار نشانہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے قبضے کیخلاف کشمیریوں کی بغاوت ہر گزرت دن کیساتھ زور پکڑتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سپور میں جمعرات کے روز بھارتی فورسز کے قافلے پر گرینیڈ بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں کئی اہلکار نشانہ بن گئے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک حملے میں کئی بھارتی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہیں، زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی جا رہی ہے۔