Live Updates

ندیم افضل چن نے بلال بھٹو کو محب وطن قرار دے دیا

محب وطن ہونے کا سرٹیفکیٹ دینے کا کسی کوحق نہیں، بلاول بھٹو محب وطن پاکستانی ہیں، لیکن ان کے بیان کی ٹائمنگ غلط ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 مارچ 2019 20:39

ندیم افضل چن نے بلال بھٹو کو محب وطن قرار دے دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ 2019ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے بلال بھٹو کو محب وطن قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ محب وطن ہونے کا سرٹیفکیٹ دینے کا کسی کوحق نہیں ہے، بلاول بھٹو محب وطن پاکستانی ہیں، لیکن ان کے بیان کی ٹائمنگ غلط ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کے بیان کی ٹائمنگ بھی غلط اور جیالوں پر تشدد بھی غلط اقدام ہے۔

میں سمجھتا ہوں کہ بلاول بھٹو محب وطن پاکستانی ہیں، لیکن بلاول بھٹو کے بیان کی ٹائمنگ غلط ہے۔انہوں نے پروگرام میں سندھ حکومت کے مشیراطلاعات مرتضیٰ وہاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن چھپانے کیلئے کیا کچھ ہو رہا ہے۔بلاول کے پاس کالعدم تنظیموں سے ووٹ مانگنے والوں کی فہرست ہے۔

(جاری ہے)

مرتضیٰ وہاب کو پتاہے کہ کسی کے خلاف کچھ نہیں ہوا۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ اومنی گروپ کے اکاؤنٹس پر انور مجید کوکیوں نہیں بولنے دیا جاتا۔اومنی گروپ سے پیسے کس کس کے اکاؤنٹ میں گئے۔ انور مجید کو بولنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو قوم اس دلدل سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن کی بجائے وفاقی وزیراطلاعات نشریات فواد چودھری نے بلاول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم اور بلاول ”ابوبچاؤ“تحریک پر نکلے ہوئے ہیں، ایک کے والد 300ارب کھا گئے اور دوسرے کے والد 500ارب کھا گئے، دونوں ہونہار بچے ہیں،دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ابوؤں کے پیسے ان کی رہائی پر لگانے ہیں، اس کیلئے دونوں مہم چلا رہے ہیں، پہلے تو میں بلاول کو مباکباد دوں گا، کہ کل کے ان کے بیانات بھارتی میڈیا کی ہیڈلائنز تھے۔

یہی وہ چاہتے تھے۔ فواد چودھری نے کہا کہ ہمارے اندر کالعدم تنظیمیں ہوں ، یا جو بھی ہو، بھارت کو ہم کیسے یہ اجازت یا جرات دیں کہ وہ ان کیخلاف آکرایکشن کرے گا۔ ایک آیا تھا اس کا حشر سب نے دیکھ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے حوالے سے ہماری پالیسی بڑی واضح ہے ، وزیرخارجہ بھی اس پر باربار بات کرچکے ہیں۔قطعی طور پر بھارتی جنگی طیاروں کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ پاکستان کے اندر ایکشن کریں جس معصوم خواہش کا اظہار بلاول بھٹو نے کیا ہے۔

وہ قومی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں ان کو قومی سیاست کرنی چاہیے۔آپ کے ابو کو نیب نے بلا لیا توآپ پاکستان کے دشمن بن گئے ہیں۔آپ مہربانی کریں ، آپ سے سوال گندم اور جواب چنا ہے، آپ سے پوچھ رہے ہیں کہ پانچ ہزار روپیہ آپ کے جعلی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوا ہے یا نہیں، توآپ کہہ رہے ہیں کہ انڈین جہازوں سے بچانے کیلئے کالعدم تنظیموں کیخلاف ایکشن نہیں لیا۔آپ نے جو کل حرکت کی ، جس طرح چارپانچ سو لوگوں نے نیب پر حملہ کیا ، ہماری پولیس مباکباد کی مستحق ہے ، میڈیا پر حملہ کیا گیا، اس طرح کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔افہام وتفہیم کا مطلب کہ ہم پوچھیں گے نہیں ایسا نہیں ہوسکتا،احتساب کا عمل چلتا رہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات