اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے عالمی سطح پر پہلے بیلٹ اینڈ روڈایونٹ کا آغاز کر دیا
عالمی سطح پر متعارف کرایا جانے والا یہ پہلا ایونٹ ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ اقدام (Belt & Road Initiative )پر مشتمل ہے
جمعرات 21 مارچ 2019 20:41
ریلے کی قیادت اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے عملے میں شامل آٹھ ایتھلیٹس کریں گے جن کا انتخاب ایشیا، افریقہ ،مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکاز کے متنوع فٹ پرنٹ سے کیا جائے گا۔ یہ ایتھلیٹس 90دن کے عرصے میں بیلٹ اینڈ روڈ پر واقع 44 مارکیٹوں تک ڈور کے ایونٹ میں شرکت کریں گے۔
(جاری ہے)
اس ایونٹ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈکے گروپ چیف ایگزیکٹو بیل ونٹرز نے کہا:”بیلٹ اینڈ روڈ اقدام آج کی دنیا میں اپنی نوعیت کا انتہائی جرأت مندانہ اور دور رس اثرات کا حامل پروجیکٹ ہے۔
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بیلٹ اینڈ روڈ ریلے کا آغاز ہانگ کانگ میں 17فروری کو ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ ہانگ کانگ میراتھن کے ساتھ ہوا تھا جو شہر میں اسپورٹس کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ دوڑ کے اس ایونٹ میں 74,000 افراد حصہ لے رہے ہیں اور یہ دوڑ چین میں 11 مئی کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے اختتام کے بعد ختم ہو گی۔
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، شہزاد دادا نے اپنے تبصرے میں کہا:”ہمیں پاکستان میں بیلٹ اینڈ روڈ ریلے کی میزبانی پر فخر ہے۔ بینک پاکستان اور چین میں 150سال سے زیادہ عرصے سے موجود ہے۔ دونوں ممالک میں ہماری طویل اور انتہائی گہری موجودگی اور بیلٹ اینڈ روڈ ممالک پر پھیلا ہوا 70 فیصد فٹ پرنٹ ہمیں موجودہ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی ماحول کے بارے میں گہری معلومات ہمیں اس غیرمعمولی پیشرفت میں ناگزیر شریک بناتے ہیں۔لہٰذا ہمارے لیے لازم ہے کہ ہم ان زبردست کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے میں اپنے کلائنٹس کی مدد کریں جو ان کے اور باقی دنیا کے درمیان بہتر رابطوں کی وجہ سے پیدا ہو ئے ہیں۔
یہ بیلٹ اینڈ روڈ ریلے ہمارے 'Here for good ' وعدے پر زور دیتا ہے اور ساتھ ہی اپنے موجودہ اور ایسے ممکن کلائنٹس کے لیے پروڈکٹس ، سروسز اور جامع سیٹ کی فراہمی کی صلاحیتوں کا اظہار کرتا جو شاہراہ ریشم کے ساتھ اپنی ترقی کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔“
چین-پاکستان اقتصادری راہداری ( CPEC) چین کے ’ون بیلٹ، ون روڈ ( OBOR )‘ اقدام کافلیگ شپ پروجیکٹ جو مغربی چین کو گوادرکی بندرگاہ کے راستے بحیرہ عرب سے ملائے گا اور اس طرح سڑکوں اور ریلوے کا ایک نیٹ ورک بن جائے گا جو تجارت کے فروغ کے لیے روابط فراہم کرے گا۔ اس پروجیکٹ میں 62ارب امریکی ڈالرز کے توانائی اور انفرااسٹرکچرکے متعدد دیگر پروجیکٹس بھی شامل ہیں۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پہلے ہی، پاکستان میں ان پروجیکٹس میں سے بعض پروجیکٹس میں، ملکی و غیر ملکی بینکاری ریلیشن شپس کے لیے مینڈیٹ حاصل کر چکا ہے اورقرض ،ایکویٹی سے ہونے والی آمدنی، زرمبادلہ کے بہاوٴ اور ورکنگ کیپٹل کی ضروریات سمیت تمام اقسام کی لازمی خدمات فراہم کرے گا۔
بیلٹ اینڈ روڈ اقدام اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی بنیاد کے قریب ہے۔سنہ 2017ء میں، بینک نے بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹس کے لیے کم از کم 20 ارب امریکی ڈالرز کی اضافی فنانسنگ کے لیے معاہدے کیے تھے جو سنہ 2020ء تک فراہم کیے جائیں گے اور 10ارب امریکی ڈالرزسے مالیت کے 50 سے زائد بیلٹ اینڈ روڈ معاملوں میں شامل ہے جو پروڈکٹس اور سروسز کی وسیع رینج پر مشتمل ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.