لاہور، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی رہائی کی درخواست ضمانت پر احتساب اپیلٹ بنچ سے 11 اپریل کو جواب طلب

جمعرات 21 مارچ 2019 21:49

لاہور، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی رہائی کی درخواست ضمانت پر احتساب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی رہائی کی درخواست ضمانت پر احتساب اپیلٹ بنچ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔ مسٹر جسٹس شہزاد احمد خان اور مسٹر جسٹس وقاص رئوف پر مشتمل بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔درخواست گزار کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔درخواست ضمانت مین نیب اور احتساب عدالت لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آشیانہ اقبال ہاوسنگ سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے ڈی جی ایل ڈی اے کی حیثیت سے ہائوسنگ سکیم کی منظوری دی۔ نیب نے اسکو آشیانہ ہاوسنگ سکیم مین بلا کر گرفتار کر لیا۔بعد میں پیراگون اور ناجائز اثاثیبنانے کے الزام پر تفتیش شروع کردی۔18فروری 2018کع اسکی باضابطہ گرفتاری ڈال دی گئی۔اب نیب نے اس کے خلاف ریفرنس نمبر 82 دائر کر دیا ہے۔احتساب عدالت لاہور نے ریفرنس کیس میں اس کے اعتراضات پورے کیے بغیر باوجود فرد جرم لگا دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ریفرنس پر کاروائی روکے اور درخواست گزار کو ضمانت پر رہائی کا حکم دے ۔

متعلقہ عنوان :