Live Updates

پی ٹی آئی نمبرز گیم میں صوبے کے عوام کے مستقبل سے کھیل رہی ہے،سکندر حیات شیرپائو

خیبر پختونخوا کے اکثریتی اضلاع میں بھوت سکولوں اور طلباء کی جعلی تعداد میں اضافہ کو انتہائی تشویشناک قراردیا

جمعرات 21 مارچ 2019 21:56

پی ٹی آئی نمبرز گیم میں صوبے کے عوام کے مستقبل سے کھیل رہی ہے،سکندر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) سابق سینئر صوبائی وزیر اور قومی وطن پارٹی کے رہنماء سکندر حیات خان شیرپائو نے خیبر پختونخوا کے اکثریتی اضلاع میں بھوت سکولوں اور طلباء کی جعلی تعداد میں اضافہ کو انتہائی تشویشناک امرقراردیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نمبرز گیم میں صوبے کے عوام کے مستقبل سے کھیل رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ پی ٹی آئی کی اصلاحات کے منصوبے کاغذات تک محدود ہیں اور اس حوالے سے حالیہ رپورٹ نے ہمارے خدشات کو درست ثابت کردیا۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ صوبہ کے 25اضلاع میں سی19اضلاع میں بھوت سکولوں اور طلباء کی جعلی رجسٹریشن تعلیمی اصلاحات کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔انھوں نے بھوت سکولوں اورجعلی طلباء کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کاپردہ چاک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی معاملے میں سنجیدہ نہیں اور سوشل میڈیا کے علاوہ انکی کارکردگی کا نام و نشان نہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ رپورٹ سے پی ٹی آئی کی تعلیمی اصلاحات کا دعویٰ غلط ثابت ہوا اور عوام پر ان کی اصلیت آشکارہ ہوئی۔انھوں نے پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ BRT،بلین ٹری سونامی ،صحت اور تعلیمی اصلاحات میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی مکمل ناکامی اور غیر سنجیدگی عوام پر عیاں ہو چکی ہے۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تمام معاملات ایڈہاک بنیادوں پر چلا رہی ہے اور ملک کی ترقی ،معیشت کی بحالی اور عوام کی بہبود کیلئے ان کے پاس کوئی ویژن اور پروگرام نہیں۔

انھوں نے کہا کہ اصلاحات اور تبدیلی کے نام پر بے فائدہ منصوبوں پر عوام کا پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا۔انھوں نے کہا کہ حکومت اس طرح کے کھوکھلے ہتکنڈوں سے صوبہ کے عوام کو مزید بے راہ رو نہیں کرسکتے کیونکہ وہ تبدیلی کے دعویداروں کا اصل چہر ہ پہچان چکے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات