اوستہ محمد کے نکاسی آب کا منصوبہ ایک بار پھر ناکام ہونے کا امکان

جمعرات 21 مارچ 2019 21:56

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) اوستہ محمد کے نکاسی آب کا منصوبہ ایک بار پھر ناکام ہونے کا امکان ہے ، حکومت بلوچستان کی جانب سے دس کروڑ روپے سے زائد رقم ملی کہ اس نکاسی آپ کو ریلوئے ٹریک کے ساتھ آر بی او ڈرین میں ڈالا جائے جو کہ ان کو کام پہلے نالا نکالنا چاہئے تھا لیکن بی اینڈ آر نے ایسے نہیں کیا انہوں نے پھر شہر میں انڈر گراونڈ نالے بنانے شروع کر دیا اور کو کھنڈرات بنا دیا لیکن نالا آر بی او ڈرین کو نالا نہیں نکالیں گے اور بہانہ بنائیں گے کہ پیسے ختم ہو گئے ہیں اور پھر ایک بار نالوں کا پانی پھر ان بلڈنگوں کو تباہ کریں گے اور یہ اسکیم سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس لئے ناکام بنائیں گے کہ دوبارہ فنڈز سرکار سے لیں لیکن ان کی ان حرکتوں سے شہریوں کو کروڑوں کا نقصان ہوگا کیونکہ بلڈنگ ناکارہ ہو جائیں گے اس لئے حکومت کو چا ہئے وہ شہری کام بند کر کے نالے کا کام شروع کروا کر آر بی او ڈرین میں نکاسی آب کا چھوڑ کروائیں ورنہ یہ پانی کہاں جائے گا اس طرف صوبائی حکومت توجہ دے۔

متعلقہ عنوان :