لاہور، نجی کمپنی کریم کی جانب سے غیر اخلاقی اشتہاری مہم کے خلاف درخواست پر درخواست گزار کو پیمرا سے رجوع کرنے کا حکم

جمعرات 21 مارچ 2019 22:46

لاہور، نجی کمپنی کریم کی جانب سے غیر اخلاقی اشتہاری مہم کے خلاف درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے نجی کمپنی کریم کی جانب سے غیر اخلاقی اشتہاری مہم کے خلاف درخواست پر درخواست گزار کو پیمرا سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے سدرہ اعجاز کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ سجاد چوہان اور نرگس ناہید پیش ہوئیں۔ وکیل درخواست گزارکا موقف ہے کہ نجی کمپنی کریم نے غیر اخلاقی تشہری مہم شروع ر رکھی ہے۔نجی کمپنی نے غیر ائینی طور پر مہم شروع کر رکھی ہے۔پاکستان ایک اسلامی ملک ہے یہ ائین کے آرٹیکل دو اور اکتیس کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نجی کمپنی کو غیر اخلاقی تشہری مہم روکنے کا حکم دے۔