ملک میں کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کے لیے آج بجوالا کے جنگل میں 35ایکڑ اراضی پر پودے لگا کر اس کو سر سبزو شاداب بنانے کا عمل جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 مارچ 2019 21:21

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ملک میں کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کے لیے آج بجوالا کے جنگل میں 35ایکڑ اراضی پر پودے لگا کر اس کو سر سبزو شاداب بنانے کا عمل جاری تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ اور ڈی پی او جہلم کیپٹن سید حماد عابد نے تمام محکموں کے ساتھ مل کر بجوالا کے جنگل کو سر سبزو شاداب بنانے کے لیے آج ورلڈ فاریسٹ ڈے منانے کے لیے یہاں ہر محکمے نے عوام کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کا شعور بیدار کرنے کے لیے اور پودوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے سٹال لگائے گئے جبکہ سب سے خوبصورت سٹال محکمہ پولیس کا تھا جس کو طلبا و طالبات نے بڑی دلچسپی سے دیکھا اور موقعہ پر موجود پولیس افسران اور ملازمین سے وہاں پر موجود تمام اشیاء کے بارے میں تفصیلی دریافت کیا اسی طرح محکمہ جنگلات کی طرف سے تمام پودوں اور درختوں کے بارے مٰن تفصیلی لٹریچر موجود تھا جسے لوگوں نے حاصل کر کے اس سے راہنمائی لی جبکہ یہ منعقدہ تقریب تمام شرکاء کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایک اچھا عمل تھا جسے تمام لوگوں نے پسند کیا جبکہ اس تقریب میں نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی تھا اور انہوں نے بڑی دلچسپی سے پودے لگا کر اس بات کا عہد کیا کہ ہم اس عمل کو اپنے گھروں میں پودے لگا کر ان کی آبیاری کر کے اس عمل کو جاری رکھیں گے جبکہ اس حکومت کا ملک کو سر سبزو شاداب بنانے کے لیے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم ایک اچھا اقدام ہے کیونکہ کہ اگر اس میں عوام اپنا اس میں مثبت کردارادا کرتے ہیں تو نہ صرف ملک سے ماحولیاتی آلودگی بلکہ عوام کو بیماریوں سے بھی نجات ملے گی۔

متعلقہ عنوان :