ضلع جہلم میں کسی کو بسنت منانے نہیں دی جائے گی جبکہ پتنگ اڑانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 مارچ 2019 21:21

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ضلع جہلم میں کسی کو بسنت منانے نہیں دی جائے گی جبکہ پتنگ اڑانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے آج ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور دیگر افسران سے ایک اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ بسنت منانے پر حکومت پنجاب نے پابند ی لگا رکھی ہے جبکہ ہم نے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے نوجوانوں کو اس جان لیوا کام سے محفوظ رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ آج کے بچے ہمارے ملک کا کل کا مستقبل ہیں جبکہ والدین کو اپنے بچوں کو پتنگ اڑانے سے سختی سے باز رکھنا ہو گا کیونکہ والدین کی اچھی تربیت ہی بچوں کا بہتر مستقبل بناتی ہے انہوں نے کہا کہ پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کا عمل جاری رکھا جائے تاکہ وہ اس مکروہ دھندے کو جاری نہ رکھ سکیں انہوں نے کہا کہ جو بھی پتنگ بازی کرتا ہے اس کے خلاف کائیٹ فلائنگ کے مقدمات درج کیے جائیں اور تمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز بچوں کی ون ویلنگ کو ناکام کریں اور کسی کو ون ویلنگ کی اجازت نہ دیں کیونکہ اس سے بچوں کی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے اور ہم نے بچوں کو اس غلط عمل سے روکنا ہے۔

متعلقہ عنوان :