سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے وزارت خارجہ میں ڈپلومیٹک کو ر کی ملاقات

بھارت کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کے مجرموں کو رہا کرنے سے متعلق بریفنگ

جمعرات 21 مارچ 2019 23:02

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے وزارت خارجہ میں ڈپلومیٹک کو ر کی ملاقات
سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے وزارت خارجہ میں ڈپلومیٹک کو ر کی ملاقات کے دوران بھارت کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کے مجرموں کو رہا کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزار ت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے سپیشل سیکرٹری اور ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے ہمراہ ڈپلومیٹک کور سے خطاب کیا ، ڈپلومیٹک کور سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان ،ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے تاہم بھارت کی مسلمان دشمنی کسی طورپر بھی چھپی نہیں ہے۔

بھارتی عدالت کی عدالت کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو رہا کرنے پر حیرانگی ہوئی ہے۔بھارت کی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس کیس پر جو فیصلہ دیا ہے اس نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے ، سمجھوتہ ایکسپریس کے چاروں ملزمان کو بری کردینا حیران کن ہے، جس میں سے سوامی اسیم آنند خوا پنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں۔۔۔۔۔۔شمیم محمود