پشاور،تحصیل باڑہ شاکس لیویز سنٹر میں 1179 مالکان کو تباہ شدہ مکانات کے معاوضوں کے چیک تقسیم

جمعرات 21 مارچ 2019 23:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) تحصیل باڑہ شاکس لیویز سنٹر میں 1179 مالکان کو ان کے تباہ شدہ مکانات کے معاوضوں کے چیک دے دیئے گئے چیک تقسیم کیلئے لیویز سنٹر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں، ایم این اے اقبال آفریدی، ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم، کرنل اشتیاق اوراسسٹنٹ کمشنر باڑہ کاشف قیوم نے تباہ شدہ مکانات کے 1179 مالکان میں چیک تقسیم کیئے۔

جن میں 381 مکمل تباہ شدہ مکانات جبکہ 798 جزوی نقصان والے مکانات کے معاوضوں کے چیک دیئے گئے۔

(جاری ہے)

جو کہ ٹوٹل متاثرین کے 1179 چیکوں کے مالیت 280.08 ملین روپے جبکہ ابھی تک دی گئی کل رقم 2503.12 ملین روپے بنتی ہے ۔اس موقع پر ایم این اے اقبال آفریدی نے کہا کہ میں ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کا نہایت مشکور ہوں جنہوں نے تباہ شدہ مکانات کے سروے اور ان کو معاوضوں کے چیک دینے میں ہمارا ساتھ دیا۔تقریب سے خطاب میں ڈی سی خیبر محمود اسلم نے کہا کہ ہماری کوشش ھے کہ ہر فرد کو شفاف طریقے کے ساتھ چیک دیئے ہیں۔جبکہ مزید باقی شدہ سروے کو بھی تیز کیا جائے گا تاکہ سب لوگوں کو اپنے تباہ شدہ مکانات کے معاوضے مل سکے اور متاثرہ عوام اس سے مستفیدہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :