ڈونلڈ ٹرمپ کا جلد پاکستانی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کا اعلان

پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 21 مارچ 2019 21:36

ڈونلڈ ٹرمپ کا جلد پاکستانی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کا اعلان
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، میں جلد پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کروں گا۔ پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاکساتن کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن اب امریکہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتا ہے ۔

اس حوالے سے انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ اب افغانستان سے اپنی فوجیں نکالنا چاہتا ہے جس کے لیے اسے پاکستان کی مکمل حمایت درکار ہے۔ پاکستان کی ہی کوششوں سے ہی حالیہ دنوں میں امریکہ اور افغان طالبان کے مابین مذاکرات بھی ہوئے ہیں جن میں دونوں فریقین بہت سے معاملات پر متفق ہو گئے ہیں اور جلد دونوں کے مابین دو اہم معاملوں پر معاہدے بھی طے پا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد امریکہ کو افغانستان سے نکلنے کے لیے پاکستان کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کی مدد کے بغیر امریکہ افغانستان نہیں چھوڑ سکتا اس لیے امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہتا ہے اور اسی لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتے ہیں۔ اس سے پہلے امریکہ پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتا آیا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کا صدر بننے کے بعد پاکستان کی امداد بھی روک دی تھی جس کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو دھچکا لگا تھا، لیکن اب حالات بدل رہے ہیں۔

خاص طور پہ پاکستان مین قیادت کی تبدیلی کے بعد وزارتِ خارجہ نے امریکہ کو صاف بتا دیا تھا کہ پاکستان مزید امریکہ کے کہے پر نہیں چلے گا اور اب جب امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے تو امریکہ جھکنے پر تیار ہو گیا ہے اور امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔