کو ئٹہ، صوبائی حکومت صحیح ٹریک پر چل رہی ہے، انجینئرزمرک خان اچکزئی

اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے بلوچستان میں ایسا کوئی غلط کام نہیں ہوگا جس پر کسی کو شرمندگی ہو عوامی نیشنل پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،صوبائی وزیر زراعت

جمعرات 21 مارچ 2019 23:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر زراعت انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صحیح ٹریک پر چل رہی ہے اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے بلوچستان میں ایسا کوئی غلط کام نہیں ہوگا جس پر کسی کو شرمندگی ہو عوامی نیشنل پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور حکومتی معاملات چلانے کے اہل ہیں اپوزیشن تنقید کرنے کے بجائے اپنی اصلا ۔

(جاری ہے)

ح کرے عوام کو روزگار کے مواقعے میسر ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماضی کے ادوار میں جو کرپشن اور کمیشن کا بازار گرم تھا تو اس وقت کی جماعتیں آج جو اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں وہ کیوں خاموش تھے موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں کی پالیسیوں کو درست کرنے پر لگی ہوئی ہے اور جلد ہی تمام معاملات کو بہتر کیا جائے گا اور بلوچستان میں عوام کو روزگار کے مواقع میسر کرنے کے لئے جدوجہد کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پرامن سیاسی جماعت ہے اور ہمیشہ تمام تر مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی ہے موجودہ حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کی قیادت میں متحد ہے اور جلد ہی بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحیح ٹریک پر چل رہی ہے اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے بلوچستان میں ایسا کوئی غلط کام نہیں ہوگا جس پر کسی کو شرمندگی ہو عوامی نیشنل پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور حکومتی معاملات چلانے کے اہل ہیں اپوزیشن تنقید کرنے کے بجائے اپنی اصلاح کرے انہوں نے کہا کہ سنجاوی میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کے ورثاء کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا ۔