پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے بہت پرجوش ہوں

علی، کرکٹ کے فروغ کیلئے ملتان سلطانز اور آپ کی کاوشیں بہترین اور مثالی ہیں، خواہش ہے کہ پاکستان کا دورہ کرکے پاکستانی فاسٹ باولر کو بہترین تربیت فراہم کروں اور انہیں عالمی معیار کا کرکٹر بننے میں مدد دوں: انگلینڈ نیشنل فاسٹ باولنگ اکیڈمی کےفاسٹ بولنگ کوچ آئین پونٹ کا علی ترین اور پاکستانی شائقین کرکٹ کے نام خصوصی پیغام

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 مارچ 2019 21:47

پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے بہت پرجوش ہوں
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ 2019ء) انگلینڈ نیشنل فاسٹ باولنگ اکیڈمی کےفاسٹ بولنگ کوچ آئین پونٹ نے علی ترین اور پاکستانی شائقین کرکٹ کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے بہت پرجوش ہوں، کرکٹ کے فروغ کیلئے ملتان سلطانز اور علی ترین کی کاوشیں بہترین ہیں، خواہش ہے کہ پاکستان کا دورہ کرکے پاکستانی فاسٹ باولر کو بہترین تربیت فراہم کروں اور انہیں عالمی معیار کا کرکٹر بننے میں مدد دوں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نیشنل فاسٹ باولنگ اکیڈمی کےفاسٹ بولنگ کوچ آئین پونٹ نے جلد پاکستان آ رہے ہیں۔ آئین پونٹ پاکستان میں ملتان سلطانز کی جانب سے لگائے جانے والے فاسٹ باولنگ کیمپ میں نوجوان اور ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو تربیت دیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آئین پونٹ نے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام میں آئین پونٹ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔

کرکٹ کے فروغ کیلئے ملتان سلطانز اور علی ترین کی کاوشیں بہترین اور مثالی ہیں۔ خواہش ہے کہ پاکستان کا دورہ کرکے پاکستانی فاسٹ باولر کو بہترین تربیت فراہم کروں اور انہیں عالمی معیار کا کرکٹر بننے میں مدد دوں۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی ٹیم کی جانب سے توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر پانے کے بعد ٹیم کے مالک علی ترین کی جانب سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

علی ترین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے نتائج کے باوجود ٹورنامنٹ ملتان سلطانز کیلئے زبردست تجربہ ثابت ہوا ہے۔ علی ترین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ختم ہو گیا لیکن اصل کام اب شروع ہوا ہے۔ علی ترین نے اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی پنجاب کے باولرز کی تربیت کیلئے انگلینڈ ویمن ٹیم کی سابق فاسٹ بولر اور نیشنل فاسٹ باولنگ اکیڈمی کی کیتھرن ڈیلٹن اور فاسٹ بولنگ کوچ آئین پونٹ آئیں گے۔

ملتان میں فاسٹ باولرز کیلئے خصوصی کیمپ لگایا جائے گا۔ کیمپ میں انگلینڈ نیشنل فاسٹ باولنگ اکیڈمی کی کیتھرن ڈیلٹن اور فاسٹ بولنگ کوچ آئین پونٹ نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔ جنوبی پنجاب کے لوگ اپنی مہمان نوازی کیلئے مشہور ہیں، اس لیے فاسٹ باولنگ کیمپ میں دیگر پی ایس ایل ٹیموں کے نوجوان فاسٹ باولر بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ علی ترین کا مزید کہنا ہے کہ بیٹنگ کے کیمپ کیلیے جنوبی افریقی آل راؤ نڈر لانس کلوزنر سے بھی بات ہو رہی ہے۔

جبکہ ملتان سلطانز جون تک نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کی ایک ٹیم ترتیب دے کے اسے انگلینڈ لے جائے گی۔ انگلینڈ میں نوجوانوں کی ٹیم انگلش کلبز اور جامعات کی ٹیموں کے ساتھ میچز کھیلے گی۔ یوں باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملے گا۔ ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی ایس ایل کے دوران ٹیم کے میڈیا پارٹنرز اور دیگر اسپانسرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی ویب سائٹ اردو پوائنٹ بھی پی ایس ایل 4 کے دوران ملتان سلطانز کی میڈیا پارٹنر تھی۔