Live Updates

یو اے ای سے موخرادائیگی پر تیل دینے کی درخواست کی تھی،عمران خان

متحدہ عرب امارات سے 3ارب ڈالر کی موخر ادائیگی پرپاکستان کو تیل فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن انہوں نے جواب دیا کہ موخرادائیگی پر تیل دینے کا کوئی قانون نہیں ہے،وزیراعظم

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 21 مارچ 2019 21:50

یو اے ای سے موخرادائیگی پر تیل دینے کی درخواست کی تھی،عمران خان
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے درخواست کی تھی کہ موخر ادائیگی پر 3ارب ڈالر کا تیل پاکستان کو دیا جائے، یعنی کہ پاکستان کو 3ارب ڈالر کا تیل فراہم کر دیا جائے لیکن پاکستان اس کی ادائیگی بعد میں کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا ہے یو اے ای نے اس درخواست پر جواب دیا ہے کہ موخرادائیگی پر تیل دینے کا کوئی قانون نہیں ہے اور نہ ہی یو اے ای کا پاکستان کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ ہے۔

وزیراعظم نے ملائیشین صدر کی پاکساتن آمد سے کچھ دیر پہلے صحافیوں سے ملاقات کے دوران بتایا کہ یو اے ای سے موخر ادائیگی پر تیل نہیں ملے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں گردش کر رہیں تھیں کہ پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے کہ یو اے ای پاکستان کو موخر ادائیگی پر 3ارب ڈالر کا تیل فراہم کرے گا لیکن بعد میں وزیر خزانہ اسد عمر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان کا یو اے ای کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہے اور ابھی فی الحال ایسا کوئی معاہدہ ہونے بھی نہیں جا رہا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ہی عمران خان نے بتایا کہ اگلے تین ہفتوں میں عوام کو تیل کے حوالے سے بڑی خوشخبری دیں گے۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ خوشخبری پاکستانی سمندری حدود میں تیل کی تلاش کے لیے کی جانے والی کھدائی سے تعلق رکھتی ہو سکتی ہے لیکن اس بارے میں کوئی مصدقہ بات سامنے نہیں آئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات