دنیا کا وہ واحد ملک جہاں کوئی بھی مجرم باقی نہ رہا

نیدر لینڈ دنیا کا واحد ملک بن گیا جہاں کی جیلیں مکمل طور پر خالی ہو گئیں، حکام نے قیدی نہ ہونے کے باعث ملک کی تمام جیلیں بند کرنے پر غور شروع کر دیا

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعرات 21 مارچ 2019 21:54

دنیا کا وہ واحد ملک جہاں کوئی بھی مجرم باقی نہ رہا
ایمسٹر ڈیم (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 مارچ 2019ء) دنیا کا وہ واحد ملک جہاں کوئی بھی مجرم باقی نہ رہا۔ نیدر لینڈ دنیا کا واحد ملک بن گیا جہاں کی جیلیں مکمل طور پر خالی ہو گئیں، حکام نے قیدی نہ ہونے کے باعث ملک کی تمام جیلیں بند کرنے پر غور شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح دنیا کے تقریباََ تمام ممالک کا ہمیشہ سے ہی مشترکہ مسئلہ رہی ہے جس کے باعث آئے دن نت نئے قوانین اور سکیورٹی فورسز میں اضافے کی خبریں منظرعام پر آتی ہیں۔

جدید ممالک میں جرائم پیشہ افراد کی جانب سے وارداتوں کے لیے جدید اور قابل حیرت طریقے استعمال کیے جاتے ہیں جس کے پیش نظر وہاں کی سکیورٹی فورسز کو بھی جدید اصولوں کے مطابق تربیت دی جاتی ہے تا کہ جرائم کی روک تھام کو ممکن بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

جرائم کی روک تھام کے لیے ریاستیں مخلتف النوع قوانین وضع کرتی ہیں اور ملک میں موجود انتظامیہ امن و امان کی صورت برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ان قوانین پر عملدرآمد کرواتی ہے۔

ترقی کی دوڑ میں شامل تمام ممالک اپنے ملک کے داخلی معاملات پر خصوصی توجہ دیتے ہیں تا کہ اقوام عالم میں ان کا شمار امن پسند ممالک کی فہرست میں ہو، لیکن سخت سے سخت قوانین اور بہتر سے بہتر انتظامات کے باوجود جرائم کی شرح میں کمی تو لائی جا سکی مگر اسے مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکا۔ ان حالات کے پیش نظر سکینڈی نیویا کے ملک نیدر لینڈ سے انتہائی حیران کن خبر آئی ہے، حکام کے مطابق نیدر لینڈ میں جیلیں مکمل طور پر خالی ہیں اور ان میں ایک بھی مجرم قید نہیں ہے۔

ملک میں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے اور ایک بھی شخص ایسا نہیں ہے جس کو قید میں ڈالا جا سکے یا کوئی دوسری سزا دی جا سکے۔ نیدر لینڈ کی آبادی 1 کروڑ 71 لاکھ 32 ہزار ہے، لیکن اس کے باوجود 2013 کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی تمام جیلوں میں قید کل قیدیوں کی تعداد محض 19 تھی جبکہ 2018 کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی جیلوں میں ایک بھی قیدی موجود نہیں رہا۔ پورے ملک میں جرائم کی شرح زیرو ہونے پر نیدر لینڈ کی حکومت نے ملک کی تمام جیلیں بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :