جرمنی سے پناہ کی درخواستیں مسترد کیے جانے والے افغانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے ملک بدر کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 مارچ 2019 21:55

جرمنی سے پناہ کی درخواستیں مسترد کیے جانے والے افغانیوں کو خصوصی پروازوں ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،مطیع اللہ) گزشتہ روز ایسی ہی ایک خصوصی پرواز کے ذریعے 21 افغان مہاجرین کو کابل پہنچا دیا گیا۔

افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنا ایک متنازع معاملہ ہے، جس پر تنقید کے باوجود برلن حکومت اسے جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی سے افغان مہاجرین کو خصوصی پرواز کے ذریعے ملک بدر کیے جانے کا یہ بائیسواں واقعہ ہے۔

اب تک ایسی پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 512 افغان مہاجرین کو جرمنی بدر کیا جا چکا ہے۔

زرائع کے مطابق جرائم مین ملوث افراد ملک بدر کیا جارہا ھے تاہم جن مهاجرین کے پناہ کے درخواستیں رد ھوچکی ھو انہیں عدالتوں تک رسائل حاصل ھوتی ھے تاہم عدالتوں سے رد ھونے کے بعد ملک بدری کے لیے اگاہ کیا جاتا ھے۔

متعلقہ عنوان :