راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کرنے کا اعلان

کل بروز جمعہ یوم پاکستان کے باعث جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند رہے گی

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 مارچ 2019 22:00

راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2019ء) راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کرنے کا اعلان، کل بروز جمعہ یوم پاکستان کے باعث جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے سلسلے میں کل بروز جمعہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ اسی باعث کل کے روز کیلئے اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس سروس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ٹریفک پولیس نی23مارچ پریڈ کی تقریب کے لئے خصوصی جامع ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے۔ ٹریفک پلان کے مطابق اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مورخہ22مارچ کی رات 12بجے سے دن 2بجے تک بند ہو گا،لاہور سے آنے والی چھوٹی ٹریفک رواتTکراس سے راولپنڈی صدر روڈ سے ہوتی ہوئی پشاورGTروڈ اور موٹر وے پر جا سکے گی ائیر پورٹ راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک ایکسپریس وے سے ہوتی ہوئی کھنہ پل سے اوپر مڑتے ہوئے لہتراڑ روڈ استعمال کرتے ہوئے کیپٹن نعیم طفیل شھید چوک ( ترامڑی چوک) سے بائیں مڑتے ہوئے اور پارک روڈ سے ہوتی ہوئی راول ڈیم چوک سے مری روڈ استعمال کرکے اسلام آبادکے G سیکٹر ز اور کشمیر ہائی وے پر جا سکے گی جبکہ کشمیر چوک سے مڑتے ہوئے بہارہ کہو اور مری بھی جا سکتی ہے اسلام آباد ائیر پورٹ اور لاہور جانے والی ٹریفک 9thایونیو استعمال کرتے ہوئے مری روڈ راولپنڈی سے راول روڈ استعمال کرتے ہوئے کورال فلائی اوور دائیں ٹرن کرے گی موٹر وے سے آنے والی ٹریفک کشمیر ہائی وے استعمال کرتے ہوئے آبپارہ ،بہارہ کہو اور مری جا سکتی ہے ،فیض آباد تمام قسم کی چھوٹی اور بڑی ٹریفک کے لئے بند رہے گا،چھوٹی ٹریفک مورخہ 23مارچ کو صبح 5بجے تا 2بجے دن تک بند رہیگی، ایکسپریس وے کھنہ پل سے لیکر فیض آباد تک چھوٹی ٹریفک مورخہ23مارچ کو 5بجے صبح تا دن2بجے تک بند رہے گی،(ماسوائے ان تمام افراد کے جن کے پاس اجازت نامہ ہو)فیصل ایونیو زیرو پوائنٹ سے لے کر فیض آباد تک چھوٹی ٹریفک مورخہ23مارچ کو 5بجے صبح تا دن2بجے تک بند رہے گی، (ماسوائے ان تمام افراد کے جن کے پاس اجازت نامہ ہو)مری روڈراول ڈیم چوک سے لے کر فیض آباد تک چھوٹی ٹریفک مورخہ23مارچ کو 5بجے صبح تا دن2بجے تک بند رہے گی،(ماسوائے ان تما م افراد کے جن کے پاس اجازت نامہ ہو)پریڈ میں آنے والے مہمانوں کی سہولت کے لئے مختلف رنگوں میں دعوتی کارڈ جاری کئے گئے ہیں جو راستہ، پارکنگ کی جگہ ، اور بیٹھنے کی جگہ ظاہر کرتے ہیں مثال کے طور پر اگر آپ کو لال رنگ کا دعوت نامہ موصول ہو اہے تو آپ لال رنگ کی روٹ مارکنگ اور لال رنگ کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کر کے اسی رنگ والی جگہ پر بیٹھیں ، پر یڈ گرائونڈ کے اطراف میں فیض آباد ،اسلام آبا د ایکسپریس وے، ،شکر پڑیاں فلائی اوور(گارڈن فلائی اوور) ،زیرو پوائنٹ،کشمیر ہائی وے،ڈھوکری چوک،راول ڈیم چوک ،مری روڈ ،آئی جے پی روڈ،تمام شرکاء اپنے کارڈ کلر کے مطابق مقرر کردہ روٹ استعمال کریں، جو لوگ مری روڈ راولپنڈی سے آنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ فیض آباد فلائی اوور استعمال کرکے اسلام آباد ایکسپریس وے شکر پڑیاں فلائی اوور کے بعد نمائش روڈپرپہنچیں گے وہاں سے شکر پڑیاں فلائی اوور سے عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر 1کو استعمال کرکے اپنی کار پاکنگ کی طرف داخل ہوں گے،جو لوگ اسلام آباد سے آنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور سبز رنگ اور کالے رنگ کا جاری شدہ کارڈ حاصل کردہ ہیں وہ اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف شکر پڑیاں فلائی اوورکراس کر کے عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر 1جو کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر بنایا گیا ہے سے اپنی کار پارکنگ کی طرف آئیں گے،مختلف رنگوں کے سائن بورڈز اور فوجی افسران آپ کو اپنی کا رپارکنگ کی طرف رہنمائی کریں گے،جو لوگ راولپنڈی ،جہلم اور منگلا سے براستہ اسلام آباد ایکسپریس وے آئیں گے وہ فیض آباد انڈر پاس سے گزر کر شکر پڑیاں فلائی اوور سے پریڈ گرائونڈ کی طرف یو ٹرن لیکر عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر 1جو کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر بنایا گیا ہے سے آئیں گے عارضی راستہ برائے وہ شرکاء جن کے پاس زرد اور لال رنگ کے دعوت نامے ہیں وہ وہی راستہ استعمال کریں گے جو سبز نمبر 1اور کالے رنگ کے کارڈز رکھنے والے استعمال کریں گے لیکن وہ لوگ عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر2جو کہ اسلام آباد ہائی وے پر بنایا گیا ہے سے پریڈ ایونیو میں داخل ہوں گے۔

(جاری ہے)

وہ شرکاء جو نیلا لال نمبر 2سبز نمبر2اور میرون رنگ کے دعوت نامے رکھتے ہیں وہ وہی راستہ استعمال کریں جو سبز نمبر 1اور کالے رنگ کے راستے کے لئے مختص ہے لیکن ایسے لوگ عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر 3 جو کہ ایکسپریس وے پر بنایا گیا ہے سے پریڈ ایونیو میں داخل ہوں گے،ہیوی ٹریفک جو روات سے آئے گی و ہ مال روڈ ،روات ٹی کراس جہلم روڈ ،سواں اڈہ،کچہری چوک،پیرودہائی فلائی اوور،گولڑہ موڑ کی طرف موڑ دی جائے گی،عام پبلک ٹرانسپورٹ جو راولپنڈی سے اسلام آباد کی طرف چل رہی ہے،وہ میزائل چوک سے کھنہ پل ،لہتراڑ روڈ ،ترامڑی چوک ،پارک روڈ راول ڈیم چوک کی طرف موڑ دی جائے گی اوروہ دائیں طرف مری روڈ کشمیر ہائی وے کی طرف مڑیں گی،اور کشمیر چوک سے بائیں طرف کشمیر ہائی وے اور اسلام آباد کے لئے مڑیں گی،جنرل پبلک کے لئے ٹرانسپورٹ جو آئی جے پی روڈ سے فیض آباد فلائی اوور سے 9thایونیو کشمیر ہائی وے پر موڑ دی جائے گیجنرل پبلک کے لئے ٹرانسپورٹ جو راولپنڈی سے آنے والی ہے کو مری روڈ پر سٹیڈیم کی طرف 9thایونیو تک کشمیر ہائی وے کی طرف موڑ دیا جائے گا شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک پولیس اور ملٹری سٹاف سے تعاون کریں۔